5 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف کا امن مارچ وزیرستان روانہ ہو گیا-

ابنا: پاکستان تحریک انصاف کا ڈرون حملوں کیخلاف امن مارچ عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد سے  آج صبح روانہ ہوگیا جبکہ لاہور ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، گجرات اور دوسرے شہروں سے بھی چھوٹے چھوٹے جلوس اس امن مارچ میں شامل ہوچکے ہیںاسلام آباد میں روانگی سے قبل ملکی اورغیرملکی میڈیا سےگفتگوکرتےہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کررہے ہیں کہ وزیرستان پہنچ جائیں، ہمارے وزیرستان جانےکا بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریلی کو روکا گیا تو رک جائیں گے، بین الاقوامی میڈیا پاکستان آیا ہے اور ہم انھیں وزیرستان لے کر جارہے ہیں،وزیرستان میں سیکیورٹی عوام فراہم کریں گے، حکومت روکنا چاہتی ہے تو روک لے، ہمارا امن مارچ ہے کسی سے لڑنے نہیں جارہے۔انہوں نے کہا کہ رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے، ہمیں طالبان سے نہیں حکومت سے خطرہ ہے۔وزیرستان امن مارچ آج شام پانچ بجے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے گا-واضح رہے کہ اس امن مارچ میں امریکہ اور برطانیہ سے آئے ہوئے اینٹی وار تنظیموں کے کارکن بھی شریک ہیں -

.....

/169